Wed, September 16, 2026

دشمن پاکستان کو توڑنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: بلاول بھٹو کا 'معرکہء حق' کی سالگرہ پر دبنگ خطاب

دشمن پاکستان کو توڑنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: بلاول بھٹو کا 'معرکہء حق' کی سالگرہ پر دبنگ خطاب

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سال قبل دشمن نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک ایسی قوم سے ٹکرا رہا ہے جو کٹ تو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ایک سال پہلے ملک جس غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا تھا، دشمن نے اسے ہماری کمزوری سمجھا اور پاکستان کو مٹانے کے خواب دیکھنا شروع کر دیے۔افواجِ پاکستان نے میدانِ جنگ میں دشمن کے ان تمام وہموں کو دور کر دیا اور ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع فولادی ہے۔
بلاول بھٹو نے اس کامیابی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  ہمارے سفارتکاروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ اتنی جرات سے لڑا کہ دشمن کو کہیں پناہ نہ ملی۔ 'معرکہء حق' دراصل پاکستانیوں کے آپسی اتحاد کی جیت ہے، جب پوری قوم فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔
اپنے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے دو ٹوک پیغام دیا     "پاکستان کی لغت میں 'سرنڈر' کا لفظ نہیں ہے۔ ہم امن پسند ہیں لیکن جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کامیابی سے سبق سیکھ کر ہم اپنے ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر اتنا طاقتور بنائیں کہ کوئی دوبارہ ہماری طرف دیکھنے کی جرات نہ کر سکے۔"

ٹیگز: