Wed, September 16, 2026

بنگلادیش کی جانب سے پاکستان اور یو اے ای کے دوروں کے لیے اسکواڈ کا اعلان

بنگلادیش کی جانب سے پاکستان اور یو اے ای کے دوروں کے لیے اسکواڈ کا اعلان

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مجوزہ ٹی ٹوئنٹی دوروں کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لٹن داس کو دونوں سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ مہدی حسن کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اسکواڈ میں پانچ کھلاڑیوں کی دوبارہ شمولیت ہوئی ہے جن میں تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، اور نجم الحسن شانتو نمایاں ہیں۔ یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ٹیم سے باہر تھے، لیکن اب دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین اور تنویر اسلام کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
مزید برآں، تجربہ کار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے ساتھ حسن محمود، راشد حسین اور رضوان حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دونوں سیریز کو ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے جس میں نوجوانوں کو گروم کرنے اور ٹیم کمبی نیشن کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ٹیگز: