Wed, September 16, 2026

مودی کا فوجیوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا کھیل لائیو پروگرام میں بے نقاب

مودی کا فوجیوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا کھیل لائیو پروگرام میں بے نقاب

نئی دہلی: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے ہلاک فوجیوں کے نام پر ووٹ مانگنے کا گھناؤنا کھیل ایک ٹی وی شو میں پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا۔ ایک کانگریس رہنما نے لائیو پروگرام کے دوران مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلایا، جس میں وہ پلوامہ کے شہداء کو انتخابی مہم کا حصہ بناتے ہوئے ووٹ کی اپیل کرتے دکھائی دیے۔

پروگرام کی اینکر، جو بی جے پی کی حمایت کے لیے جانی جاتی ہے، مودی کا دفاع کرنے کی کوشش کرتی رہی، مگر جیسے ہی ویڈیو چلی، وہ بالکل خاموش ہو گئی۔ اس لمحے نے نہ صرف مودی کی سیاست کی حقیقت کو بے نقاب کیا بلکہ بھارتی میڈیا کے جانبدار کردار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اپنے فوجیوں کی قربانی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے سے نہیں ہچکچاتی۔ جذبات بھڑکا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کی پرانی چال ہے، جو اب ایک بار پھر سامنے آ چکی ہے۔ ٹاک شو میں موجود وزرا اور اینکر کے چہروں پر چھائی بے بسی اور شرمندگی واضح تھی، اور یہ لمحہ مودی حکومت کے دوغلے پن کی ایک زندہ مثال بن گی۔

ٹیگز: