لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم سیاسی و ملکی مسائل پر بریفنگ دی اور دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر مشاورت کی۔