Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سکیورٹی پر تفصیل سے بات کی جائے گی، اور دہشت گردی کے خدشات اور سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے اور پنجاب کے سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، حساس مقامات کی حفاظت، انٹیلی جنس کی معلومات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بات کی جائے گی، اور پنجاب میں امن برقرار رکھنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: