Wed, September 16, 2026

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,523 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,523 روپے کا اضافہ

کراچی: اندرونِ ملک سونے کی قیمت میں آج معمولی بڑھوتری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث زیورات اور قیمتی دھات کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,523 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,305 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 35 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 14.49 ڈالر بڑھنے کے بعد 4,468 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث نرخوں میں معمولی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔
 

ٹیگز: