Wed, September 16, 2026

پرانے آئی فون رکھنے والوں کے لیے  یوٹیوب کے حوالے سے  بری خبر

پرانے آئی فون رکھنے والوں کے لیے  یوٹیوب کے حوالے سے  بری خبر

کیلیفورنیا:اگر آپ کے پاس پرانا آئی فون ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے: یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ iOS 16 سے پرانے سسٹمز والے آئی فونز پر سپورٹ نہیں دے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کے پاس iPhone 6s، iPhone 7 یا پرانا iPhone SE ہے، تو آپ اب یوٹیوب ایپ انسٹال نہیں کر سکیں گے، اور اگر ایپ پہلے سے ہے تو اس کی اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔

البتہ ایک حل اب بھی باقی ہے: آپ اپنے فون کے براؤزر سے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ آف لائن ویڈیوز ڈاؤن لوڈ یا دیگر فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: