Wed, September 16, 2026

عاصم اظہر کی میلبورن میں اذان کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی

عاصم اظہر کی میلبورن میں اذان کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی


لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کے کسی نئے گانے کے بجائے ان کی روحانی وابستگی نے صارفین کو متاثر کیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ان کی اذان دیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے پرستاروں کی طرف سے بے پسند کیا جا رہا ہے۔

عاصم اظہر اپنے پیشہ ورانہ دورے کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود تھے، جہاں انہوں نے نہایت خوش الحانی اور پُرسوز انداز میں اذان دی۔ ان کی دلنشیں آواز میں دی گئی اذان کی ویڈیو چند ہی لمحوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے عاصم اظہر کی آواز کو روح پرور اور دل کو سکون پہنچانے والی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ متعدد مداحوں کا کہنا تھا کہ عاصم نے اپنی خوبصورت آواز کو ایک مقدس فریضے کے لیے استعمال کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو نہ صرف مداحوں بلکہ دیگر صارفین کی بھی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: