Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان برقرار ہے، جہاں آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی قیمت میں 14 ہزار 800 روپے کا بڑا جمپ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔    10 گرام سونا: 12 ہزار 689 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 148 ڈالرز کے بڑے اضافے کے ساتھ 5064 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے کی حد عبور کرنے کے بعد جیولری مارکیٹوں میں خریداروں کی آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر جانا ایک ایسا غیر معمولی واقعہ ہے جس نے مقامی سطح پر سونے کو عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور کر دیا ہے۔

ٹیگز: