Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ بھی لیں گے اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کریں گے۔

ٹیگز: