Wed, September 16, 2026

ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ کا وقت مکمل

ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ کا وقت مکمل

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقوں ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، جبکہ اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جا رہا ہے۔

پولنگ کے دوران دونوں حلقوں میں سیاسی ماحول گرم رہا۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

ٹیگز: