Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، گورننس اور بجٹ کے تخمینہ جات پر مذاکرات کا آغاز

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، گورننس اور بجٹ کے تخمینہ جات پر مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ گورننس اور بجٹ سازی سے متعلق اہم مذاکرات کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات کا جائزہ لے گا۔ اس کے بعد، جون کے پہلے عشرے میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف وفد پیر سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا، اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اس وفد کا مقصد پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ بات کرے گا اور اخراجات پر کنٹرول کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی، تاکہ بجٹ کو حتمی شکل دے کر پیش کیا جا سکے۔

ٹیگز: