لاہور: ایپ سپ (APSUP) کی ملک گیر آگاہی مہم کے دوران میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد میں اضافے کا مقصد کسی ذاتی مفاد کا حصول نہیں بلکہ قومی مفاد ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صوبوں کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے، لیکن فنڈز کے باوجود مسائل حل نہیں ہو رہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے۔
میاں عامر محمود نے کہا کہ ایپ سپ سیاسی باتیں نہیں بلکہ صوبوں کے فوائد کو اجاگر کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے سے نہ صرف انتظامی بہتری آئے گی بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا، جو مختلف مسائل کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔