Wed, September 16, 2026

تعلیم کافی نہیں، کردار سازی ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

تعلیم کافی نہیں، کردار سازی ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

لاہور: چیئرمین اے پی ایس یو پی (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر اور انجینئر تو بنا لیے، مگر انسان بنانا بھول گئے۔

پنجاب یونیورسٹی کے آئی بی اے ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں طلبہ، اساتذہ اور علما تک کرپشن میں ملوث ہیں، جو ہمارے رویوں کی خرابی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں ٹیم ورک کا فقدان ہے، اور جشن آزادی کے نام پر سڑکوں پر شور مچانا ہماری سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی معروف جامعات بھی کردار سازی پر توجہ دے رہی ہیں، ہمیں بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور خلوص کو ترجیح دینی ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالرحمان نے میاں صاحب کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کامیابی کا راز صرف محنت، کردار اور خلوص میں ہے۔