اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کوسٹ گارڈ نے بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوس ملاح کو گرفتار کیا، جس نے اپنی کہانی دنیا کے سامنے رکھی۔
وزیر اطلاعات نے پاکستانی فارن سروس، فوج اور فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کے دورے کے دوران معاشی سٹریٹجک فریم ورک کا اجرا اہم پیشرفت ہے، جس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔