Wed, September 16, 2026

مصر کا نیا عجائب خانہ کھل گیا، تاریخ کی نایاب جواہرات کی نمائش

مصر کا نیا عجائب خانہ کھل گیا، تاریخ کی نایاب جواہرات کی نمائش

قاہرہ : مصر کا جدید اور شاندار عجائب خانہ بالاخر دنیا کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں قدیم مصری تہذیب کے بیش قیمت نوادرات کی نمائش کی گئی ہے۔ اس میوزیم میں طوطان خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات، فراعنہ مصر کے دور کے عظیم مجسمے اور ایک لاکھ سے زیادہ قدیم مصری اشیاء رکھی گئی ہیں، جو مصر کی تاریخ اور ثقافت کا غماز ہیں۔

عجائب خانے کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کیا گیا، جس میں فنکاروں کی پرفارمنس نے حاضرین کو محظوظ کر لیا۔ مصر کے صدر عبدالفتح سیسی نے اس عظیم عجائب خانے کا افتتاح اہرام مصر کے قریب کیا، جس کا شمار دنیا کے بڑے میوزیمز میں کیا جائے گا۔

یہ عجائب خانہ 120 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے بھی دوگنا بڑا ہے۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر آئی ہے، اور یہ مصر کی تاریخ و ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

نیا میوزیم نہ صرف مصر کے قدیم ورثے کو محفوظ رکھنے کی ایک کوشش ہے بلکہ سیاحوں کو بھی مصر کے شاندار ماضی سے روشناس کرانے کا ایک نیا ذریعہ بنے گا۔

ٹیگز: