ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کا ننکانہ صاحب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، جن میں بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتری آج یہاں پہنچے ہیں۔
سندھ سے بھی یاتری بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں، جہاں ضلعی انتظامیہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ سکھ برادری کے افراد اس روحانی موقع پر بابا گورو نانک کی تعلیمات اور پیغامات کو یاد کرتے ہوئے عبادات اور مذہبی رسومات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس تین روزہ جشن میں مختلف مذہبی تقریبات، عبادات اور روحانی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سکھ یاتری اس خاص دن کو عقیدت اور محبت کے ساتھ منا سکیں۔