Wed, September 16, 2026

افغانستان میں ہندوکش خطے میں زلزلہ: 7 ہلاک، 150 زخمی

افغانستان میں ہندوکش خطے میں زلزلہ: 7 ہلاک، 150 زخمی

مزار شریف ؛افغانستان کے ہندوکش خطے میں آج ایک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس میں 7 افراد کی ہلاکت اور 150 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے اثرات افغانستان کے مختلف شہروں بشمول مزار شریف میں محسوس کیے گئے، جہاں کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، اور آدھی رات کو کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں اپنے مکانات کے گرنے کا ڈر تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم کے قریب 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

یہ زلزلہ نہ صرف افغانستان بلکہ ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سال اگست میں افغانستان میں ایک اور 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، اور 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4,000 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ٹیگز: