راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس نے 450 کلومیٹر دوری پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ تجربہ "انڈس" مشق کا حصہ تھا، جس کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری اور ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ابدالی ویپن سسٹم کا یہ تجربہ فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور یہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔