Wed, September 16, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کا شدید احتجاج، ’کبھی سرنڈر نہ کرنے‘ کا اعلان

نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کا شدید احتجاج، ’کبھی سرنڈر نہ کرنے‘ کا اعلان

نیویارک :اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ تہران پر مسلط کی جانے والی جنگ اور دباؤ کا جواب سرنڈر کے بجائے مزاحمت سے دیا جائے گا۔ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کے فلور پر اسرائیل اور امریکہ کی فوجی کارروائیوں کے انسانی نقصانات کو اجاگر کیا اسرائیل نے دانستہ طور پر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں بچے اور نہتے شہری شہید ہوئے۔
 ایران میں اسکولوں، ہسپتالوں اور شہری عمارتوں پر بمباری کے شواہد پیش کرتے ہوئے انہوں نے اسے جنگی جرم قرار دیا۔ سعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے براہِ راست آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مقتدر قیادت کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

ٹیگز: