Wed, September 16, 2026

ہمایوں کا دل بالکل ایک معصوم بچے جیسا ہے: ماہرہ خان

ہمایوں کا دل بالکل ایک معصوم بچے جیسا ہے: ماہرہ خان

لاہور:ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو" عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے، اور دونوں ستارے ان دنوں پروموشنل سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پروموشن کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ ہمایوں سعید کے بارے میں کوئی ایسی بات بتائیں جو ان کے مداحوں کو معلوم نہ ہو، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہاہمایوں مجھے ہمیشہ ایک بچے جیسے لگتے ہیں، ایسا بچہ جس کے منہ میں پیسیفائیر ہو اور گلے میں بِب لگا ہو۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ ہمایوں اگرچہ ایک بالغ انسان ہیں، لیکن ان کا دل بالکل ایک معصوم بچے جیسا ہے۔

مداح اس دوستانہ اور دل چسپ کیمسٹری سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر ان کے جملے وائرل ہو چکے ہیں۔ "لو گرو" کی ریلیز کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے، اور یہ قوی امکان ہے کہ عید پر سینما گھروں میں رش کا سماں ہو گا۔

ٹیگز: