Wed, September 16, 2026

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنایوسف کو گھر میں قتل کردیا گیا

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنایوسف کو گھر میں قتل کردیا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ سیکٹر G-13/1 میں پیش آیا، جو تھانہ سنبل کی حدود میں آتا ہے۔

پولیس کے مطابق، ایک شخص ملاقات کے لیے ثنا یوسف کے گھر آیا اور بات چیت کے دوران اچانک دو گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔ اس وقت خاتون کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، وہ باہر گئے ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگز: