Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: پرتگال، سپین اور سوئٹزرلینڈ راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے

ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: پرتگال، سپین اور سوئٹزرلینڈ راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے

لاس اینجلس/ٹورنٹو: فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال، سپین اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پرتگال نے کروشیا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ اسپین نے آسٹریا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے واضح فتح اپنے نام کی۔

اسی مرحلے کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے الجیریا کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں اہم مقابلوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں مضبوط ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹیگز: