کراچی: 27 جون 2025 تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 18.09 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے، جس میں 3.69 ارب ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔ حکومت اس پیش رفت کو معیشت کے استحکام کی طرف اہم قدم قرار دے رہی ہے۔