Wed, September 16, 2026

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

لاہور: جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اور ممتاز دینی رہنما مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مولانا محمود میاں ایک باوقار عالمِ دین، محدث اور مدرس تھے جنہوں نے ساری زندگی دینی تعلیم و تربیت اور علومِ نبویہ کی خدمت میں گزاری۔ ان کے انتقال کی خبر سے دینی و علمی حلقوں میں غم کی فضا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمود میاں ایک علمی سرمائے کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’مولانا نے دین کی خدمت میں اپنی پوری زندگی لگا دی، ان کی رحلت ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم ان کے اہلِ خانہ اور کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘

ٹیگز: