جھاڑکھنڈ :جھارکھنڈ میں ایک غیر معمولی منشیات کیس عدالت میں سامنے آیا، جب پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ 200 کلوگرام چرس گودام میں موجود چوہوں نے کھا لی، جس کے سبب ثبوت پیش کرنا ممکن نہ رہا۔
عدالت نے پولیس کی وضاحت کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ثبوت کے بغیر کسی کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔ نتیجتاً، ملزم کو بری کر دیا گیا۔
واقعے نے پولیس کی حفاظتی ناکامی پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ماہرین اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار دے رہے ہیں۔