نیویارک :معتبر عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں مسلمان اور عیسائی اقلیتیں بدترین تشدد اور امتیاز کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے اور مذہبی و نسلی امتیاز برت رہی ہے۔
مودی دور میں 2014 سے اب تک اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا، اور 2025 میں عیسائیوں پر 706 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ کرسمس پر گرجا گھروں اور سجاوٹ پر حملے ہوئے، جبکہ حکومت کی جانب سے خاموشی نے شدت پسند عناصر کو کھلی چھوٹ دی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت میں سیکولرازم محض نعرہ بن چکا ہے اور ریاستی رویہ اقلیتوں کے لیے خوف اور عدم تحفظ پیدا کر رہا ہے۔