اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، اور بھارت ماورائے سرحد قتل و پراکسیز کے ذریعے تخریب کاری میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا نظریہ خطے میں تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ بھارت کا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔