Wed, September 16, 2026

مذاکرات میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی ہیں، رانا ثنا اللہ

مذاکرات میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلا م آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی کسی کو مائنس کرنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ بعض عناصر کی جانب سے ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور واضح ہے، تاہم دوسری جانب غیر یقینی اور ابہام موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار کسی نمائندے کو نہیں دیا، جس کی وجہ سے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش باقاعدہ مشاورت کے بعد کی گئی اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس معاملے میں نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا گیا ہو۔

ٹیگز: