Wed, September 16, 2026

پاکستان چین تعلقات کی ترقی پر چینی سفیر کا اطمینان کا اظہار

پاکستان چین تعلقات کی ترقی پر چینی سفیر کا اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ نے بھی دوطرفہ تعلقات کی موجودہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: