Wed, September 16, 2026

"محرومی کا بیانیہ نہیں چلے گا": طلال چوہدری کا بی ایل اے کو بھارتی ایجنٹ قرار دے کر کڑی تنقید

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بلوچستان میں جاری حالیہ بدامنی کو "آزادی کی تحریک" کے بجائے خالصتاً دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کالعدم تنظیموں کے طریقہ کار اور بیرونی روابط پر کڑی تنقید کی۔
طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کی جنگ کے نام پر معصوم شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایوان میں چند اہم سوالات اٹھائے ، سرکاری دفاتر اور بینکوں کو لوٹنے اور تباہ کرنے کا حقوق کی جدوجہد سے کیا تعلق ہے؟۔
انہوں  نے کہاکہ  "بلوچی بلوچی" کا نعرہ لگانے والے دراصل خود بلوچوں کے قاتل بن چکے ہیں۔وزیر مملکت نے براہِ راست الزام عائد کیا کہ بی ایل اے (BLA) بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا محرومی یا حقوق سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ محض ملک دشمن ایجنڈا ہے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ     "بلوچستان میں اب 'محرومی کا بیانیہ' ڈھال کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جو لوگ ریاست اور عوام پر حملہ آور ہیں، وہ صرف دہشت گرد ہیں اور ان سے ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

ٹیگز: