لاہور: پنجاب پولیس کے نئے سربراہ کے طور پر راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ راؤ عبدالکریم، جو اس وقت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اب آئی جی پنجاب بن گئے ہیں۔
راؤ عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن کے افسر ہیں اور ان کا شمار پولیس کے تجربہ کار اور پروفیشنل افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد اہم عہدوں پر کام کیا ہے، جن میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، اور ڈی آئی جی ٹیلکمیونیکیشن شامل ہیں۔
دوسری طرف، سابق آئی جی پنجاب عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کیا گیا ہے، اور ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔