کراچی :گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پر ایک معصوم بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے اور ہلاک ہونے کے واقعے کی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی جاری کھدائی اور اس دوران نکاسی آب کے نظام کو پہنچنے والا نقصان تھا۔ گٹروں پر صرف عارضی 2 فٹ کے غیرمعیاری کور لگائے گئے تھے جو حفاظتی نقطہ نظر سے ناکافی تھے۔
کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے آغاز سے قبل بی آر ٹی انتظامیہ نے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا۔ رپورٹ میں نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ کو بھی حادثے میں شامل قرار دیا گیا ہے۔
کے ایم سی کے مطابق واقعے کے بعد افسران کی نگرانی میں تمام کھدائی شدہ حصوں کو بھر کر محفوظ کر دیا گیا ہے۔