Wed, September 16, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں

لاہور : آج 3 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد معذور افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔ معذور افراد کے حوالے سے آگاہی بڑھانے اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔

یہ دن 1992 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذور افراد کی حالت بہتر بنانا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ہم میں سے اکثر یہ سوچتے ہیں کہ معذور افراد اپنی زندگی دوسروں پر بوجھ بن کر گزار رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں صرف مناسب تربیت، مدد اور مواقع ملیں تو وہ نہ صرف خود انحصار بن سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھرپور حصہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، معذور افراد خصوصاً بچے، مرد اور خواتین اکثر سماجی اور نظامی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں جو ان کی زندگیوں کو مشکل بناتی ہیں۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرے جیسا کہ دوسرے صحت مند افراد کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس دن کا پیغام یہ ہے کہ معذور افراد کو بھی وہی حقوق، مواقع اور محبت ملنی چاہیے جو باقی افراد کو حاصل ہیں تاکہ وہ بھی ایک خودمختار اور عزت دار زندگی گزار سکیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرتی ذمہ داری ہمیں سب کی ہے، اور ہمیں اپنے معذور بھائیوں کے لیے ایک بہتر اور شمولیتی ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

ٹیگز: