Wed, September 16, 2026

سٹاک مارکیٹ میں 'ریڈ الرٹ': انڈیکس 2900 پوائنٹس سے زائد کریش، 1 لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی

سٹاک مارکیٹ میں 'ریڈ الرٹ': انڈیکس 2900 پوائنٹس سے زائد کریش، 1 لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی کا طوفان آگیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی اہم نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔آج ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔ 
    پوائنٹس کی بڑی گراوٹ: انڈیکس میں 2,917 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
 اس بڑی مندی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے آناً فاناً ڈوب گئے اور ٹریڈنگ ہال میں بے یقینی کی کیفیت چھا گئی۔

ٹیگز: