Wed, September 16, 2026

نیپال میں سیلاب کی تباہی، 1050 افراد جان سے گئے، ہزاروں لاپتہ

نیپال میں سیلاب کی تباہی، 1050 افراد جان سے گئے، ہزاروں لاپتہ

کٹھمنڈو: نیپال میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتہ افراد میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں اور بھاری مشینری کی مدد سے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کم از کم 639 افراد تباہ شدہ ہائیڈرو پاور اسٹیشنز میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 300 کارکنوں کے سرنگوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

امدادی اہلکار دشوار گزار اور تباہ شدہ علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: