Wed, September 16, 2026

لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں متعارف، سہولتوں کا نیا دور شروع

لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں متعارف، سہولتوں کا نیا دور شروع

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے مزید 40 الیکٹرک بسیں لاہور کی سڑکوں پر چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام سے شہر میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب 3 اکتوبر کو نئے الیکٹرک بس فلیٹ کا افتتاح کریں گے۔

نئی بسوں کے شامل ہونے کے بعد لاہور کے بس روٹس کو نئے سرے سے ترتیب دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو آسان اور موثر سفر فراہم کیا جا سکے۔ ان بسوں میں جدید سہولیات دی گئی ہیں جن میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور معذور افراد کے لیے ریمپ شامل ہیں۔

خصوصی طور پر خواتین کے لیے الگ سیکشن بنایا گیا ہے اور ہراسگی سے بچاؤ کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ مسافر محفوظ ماحول میں سفر کر سکیں۔ کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈ کا نظام ہوگا، اور ایک موبائل ایپ کے ذریعے بس کی لوکیشن بھی ٹریک کی جا سکے گی۔

پروجیکٹ کے تحت روزانہ تقریباً 43,000 مسافر ان الیکٹرک بسوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ قدم لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ کو نہ صرف جدید بلکہ ماحول دوست بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز: