Wed, September 16, 2026

توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک: پیٹرولیم سٹاک کی روزانہ مانیٹرنگ کا حکم

توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک: پیٹرولیم سٹاک کی روزانہ مانیٹرنگ کا حکم

اسلام آباد: عالمی کشیدگی کے سائے میں ملک میں توانائی کی سپلائی لائن کو محفوظ بنانے کے لیے وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی نے کمر کس لی۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے پہلے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔صورتحال کی حساسیت کے پیشِ نظر کمیٹی اب روزانہ کی بنیاد پر سر جوڑے گی تاکہ قیمتوں اور اسٹاک کا ریئل ٹائم جائزہ لیا جا سکے۔
عالمی سطح پر آبنائے ہرمز اور باب المندب کی کشیدہ صورتحال کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے، ایل این جی اور ایل پی جی کی شپمنٹس اور ٹرمینل آپریشنز کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے واضح کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس لیے عوام کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں اور پریشان نہ ہوں۔حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 'پلان بی' پر کام کر رہی ہے تاکہ عالمی تنازعات کا اثر پاکستانی صارفین تک نہ پہنچے۔

ٹیگز: