Wed, September 16, 2026

بارشوں کی خوشخبری! لیکن میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو سے ہوشیار رہیں

بارشوں کی خوشخبری! لیکن میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو سے ہوشیار رہیں

اسلام آباد: اگر آپ بالائی علاقوں میں رہتے ہیں تو تیاری پکڑ لیں! 3 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ آنے والا ہے، جو 5 جون تک جاری رہ سکتا ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش  کا امکان ہے ۔

لیکن دوسری طرف، لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

حکام کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری سفر نہ کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور بچوں و بزرگوں کو خاص خیال میں رکھیں۔

ٹیگز: