Wed, September 16, 2026

شدید دھند، موٹروے ایم 3 اور ایم 4 پر ٹریفک معطل

شدید دھند، موٹروے ایم 3 اور ایم 4 پر ٹریفک معطل

لاہور:شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف حصوں پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ، خانیوال سے ملتان اور عبدالحکیم سے ملتان تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کے پیش نظر موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ دھند کے دوران تیز رفتاری اور لین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ صورتحال معلوم کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ٹیگز: