کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کی ہر ایک پائی شہر پر خرچ کی جا رہی ہے اور یہ سال ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کے لیے اہم ہوگا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی روڈ کا کام 31 جولائی تک اور بلوچ ایکسپریس وے کوریڈور 31 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جام صادق پل پر کام بھی جاری ہے۔
میئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے منشور کے مطابق شہر چلا رہی ہے اور تمام منصوبے عوام کے فائدے کے لیے شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔