Wed, September 16, 2026

گوگل نے Gmail صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے Gmail صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا : گوگل نے Gmail استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے اب وہ اپنے موجودہ Gmail اکاؤنٹ کے ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ جب صارف اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کریں گے، تو ان کا سارا ڈیٹا جیسے ای میلز، تصاویر اور پیغامات محفوظ رہے گا۔ یعنی، آپ کا ڈیٹا کسی بھی قسم کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا۔ یہ فیچر آہستہ آہستہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

صارفین اب اپنے پرانے یا نئے ای میل ایڈریس کے ذریعے گوگل کی سروسز جیسے Gmail، YouTube، Maps، اور Drive میں سائن ان کر سکیں گے۔

لیکن گوگل نے یہ بھی کہا کہ ایک بار نیا ای میل ایڈریس بننے کے بعد، صارف اگلے 12 ماہ تک نیا ایڈریس نہیں بنا سکیں گے۔ تاہم، پرانا ای میل ایڈریس ہمیشہ دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ گوگل نے ڈیٹا کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، پھر بھی صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ڈیٹا کا بیک اپ لے لیں، کیونکہ اس عمل کے دوران کچھ ایپ کی سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ یہ چیک کرنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ میں فعال ہے یا نہیں، تو آپ گوگل کی سیٹنگز میں جا کر 'Personal Information' کے سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

ٹیگز: