Wed, September 16, 2026

کالی مرچ کھانے میں شامل کرنے سے وٹامنز اور معدنیات کی جذب میں اضافہ

کالی مرچ کھانے میں شامل کرنے سے وٹامنز اور معدنیات کی جذب میں اضافہ

واشنگٹن: کھانے میں کالی مرچ یا تیل اور سرکہ جیسی ڈریسنگز ڈالنے سے جسم میں وٹامنز اور معدنیات کے جذب میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ میں موجود ایک خاص مرکب غذائی اجزاء کو خون میں جلد اور مؤثر طریقے سے پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔

کالی مرچ ہزاروں سالوں سے ایک قیمتی مصالحہ رہی ہے اور اس کا آغاز ہندوستان سے ہوا جہاں اسے تین ہزار پانچ سو سال سے زائد عرصے سے اگایا جا رہا ہے۔ آج کل اسے صرف ذائقے کے لیے نہیں بلکہ اس کے صحت بخش فوائد کی وجہ سے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ دودھ اور زیتون کے تیل میں موجود چھوٹے چھوٹے چکنائی کے ذرات بھی غذائی اجزاء کے جسم میں بہتر داخلے کو فروغ دیتے ہیں۔ اسی بنیاد پر وہ ایسے نئے غذائی فارمولے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان افراد کے لیے مددگار ہوں جو وٹامنز اور معدنیات کو جذب کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہماری خوراک میں وافر مقدار میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں، مگر ہمارا جسم بعض اوقات ان وٹامنز اور معدنیات کو نظام ہضم سے گزرنے کے دوران ضائع کر دیتا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے کالی مرچ اور صحت مند چکنائیوں کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ جسم کو غذائی اجزاء کی مکمل مقدار حاصل ہو سکے۔

یہ تحقیق خوراک کی غذائیت بڑھانے اور صحت مند زندگی کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: