Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع

 وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع

اسلام آباد : آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی کی وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور وہ گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی امن و امان کی صورتحال، تیراہ آپریشن، اور صوبے اور وفاق کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے جیسے اہم مسائل پر وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ علاوہ ازیں، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اس ملاقات سے قبل ان اہم مسائل پر متعلقہ افسران سے مکمل بریفنگ حاصل کی ہے تاکہ وہ تمام معاملات کی مکمل تفصیل وزیر اعظم کے سامنے رکھ سکیں۔

ٹیگز: