لاہور : لاہور میں بسنت کا جوش عروج پر پہنچ چکا ہے اور شہر کا ہر گوشہ رنگ و روشنی سے سجا ہوا ہے۔ لبرٹی چوک میں نصب کی گئی دو بڑی پتنگوں نے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ مختلف سڑکوں پر پتنگوں سے متعلق ماڈل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
رنگ برنگی پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی دکانیں شہر بھر میں سجی ہوئی ہیں، اور شہریوں کا رش بڑھ چکا ہے۔ خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے، اور 8 فروری تک یہ عمل جاری رہے گا۔ اس تاریخ کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔