راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک ۔ترک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آرمی چیف نے تاریخی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں ترکی کی پاکستان کے لیے عالمی فورمز پر حمایت کو بھی سراہا گیا اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔