Wed, September 16, 2026

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج، سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی پر گفتگو

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج، سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی پر گفتگو

اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے ججز کے ناموں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ایک اور اہم معاملہ جو اجلاس میں زیر بحث آئے گا، وہ یہ ہے کہ بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس میں نئے مستقل چیف جسٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا۔ اس کے لیے دونوں ہائیکورٹس کے تین سینئر ججز میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جائے گا۔

ٹیگز: