نئی دہلی : بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ نے فلم ساز راج نیدیمورو سے شادی کر کے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ سمانتھا نے انسٹاگرام پر اس خوشی کا اعلان کرتے ہوئے شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اور راج ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہے تھے اور ساتھ دعا کر رہے تھے۔ سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’شادی کی تقریب‘‘ لکھا۔
یہ خوبصورت شادی کی تقریب تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں واقع ایشا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں ہوئی۔ سمانتھا نے سرخ رنگ کی سلک ساڑھی پہنی، جس پر سونے کے زیورات اور گجرا نے ان کے حلیے کو مزید دلکش بنایا۔ راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی نہرو جیکٹ پہنی، اور دونوں کی جوڑی واقعی شاندار تھی۔
سمانتھا اور راج کی ملاقات پہلی بار ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’’دی فیملی مین 2‘‘ کے دوران ہوئی تھی۔ بعد میں دونوں نے ایک اور پروجیکٹ ’’سیٹا ڈیل: ہنی بنی‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا، جس کے دوران ان کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا۔ ان دونوں کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے گئیں اور اب یہ جوڑا اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکا ہے۔
یہ سمانتھا کی دوسری شادی ہے، کیونکہ وہ پہلے اداکار ناگا چیتنیا کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ دونوں نے 2017 میں شادی کی تھی، لیکن 2021 میں دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ اب سمانتھا نے اپنے نئے ساتھی کے ساتھ خوشی سے زندگی گزارنے کی تیاری کی ہے۔