Wed, September 16, 2026

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026: ڈی جی آئی ایس پی آر کا نوجوانوں سے مکالمہ، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل طرزِ عمل پر زور

راولپنڈی: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، دہشتگردی کے خطرات، نوجوانوں کے کردار اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے مختلف قومی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سوچ، ذمہ دارانہ اظہار اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر چھ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جہاں انہیں قومی اداروں، دفاعی امور اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق عملی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: