Wed, September 16, 2026

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی وارننگ

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی وارننگ

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بھاری بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ جاری کی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ 4 سے 7 اگست کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان اور قراقرم کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی عرصے میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جو سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ میں 6 اگست کو تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے اور سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
 

ٹیگز: